Home sticky post 5 بیرون ملک یونیورسٹیوں میں پڑھنے والے طلبہ ملک کا مستقبل ہیں ،احسن اقبال

بیرون ملک یونیورسٹیوں میں پڑھنے والے طلبہ ملک کا مستقبل ہیں ،احسن اقبال

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان کی یوتھ بہت ٹیلنٹڈ ہے،بیرون ملک یونیورسٹیوں میں پڑھنے والے طلبہ ملک کا مستقبل ہیں جن کی ڈائنامک سوچ ہمیں موجودہ اور آنے والے چیلنجز کیلئے تیار کرنے میں مدد دےگی۔

انہوں نے یہ بات اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانی طلبہ کے پہلے سکالرشپ بیج سے خطاب کرتے ہوئے کہی،تقریب میں دنیا کی 110 بہترین یونیورسٹیوں سے میرٹ کی بنیاد پر منتخب کئے گئے 31 طلباء و طالبات نے شرکت کی۔

یہ پروگرام اڑان پاکستان کے ینگ پیس اینڈ ڈویلپمنٹ کارپس YPDC منصوبے کا حصہ ہے جس کے تحت 6 ہفتوں کی انٹرن شپ کیلئے بیرون ملک سے طلبہ کو مختلف اداروں میں کام کا موقع ملے گا۔

وفاقی وزیر نے سکالرشپ لینے والے طلبہ کو مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ بیرون ملک تعلیم کے دوران اپنے تجربات یہاں پر شئیر کرسکیں گے اور واپس جاکر پاکستان سے اس امن کا پیغام ساتھ لیکر جائیں جس نے معیشت،سیاسی استحکام اور ریفارم بیسڈ اکانومی تک پہنچنے کیلئے پاکستان کو ایک بار پھر اڑان کے قابل بنادیا ہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...