Home سیاست ‎جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس ، علی امین گنڈاپور، شبلی فراز کی ضمانتوں میں توسیع

‎جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس ، علی امین گنڈاپور، شبلی فراز کی ضمانتوں میں توسیع

Share
Share

اسلام آباد :اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے جوڈیشل کمپلیکس توڑ پھوڑ کیس میں وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور اور شبلی فراز کی ضمانتوں میں 27 اپریل تک توسیع کر دی۔

جج طاہر عباس سِپرا نے علی امین گنڈاپور اور شبلی فراز کی درخواست ضمانتوں پر سماعت کی۔

علی امین گنڈاپور اور شبلی فراز اپنے وکلاء کے ساتھ جبکہ پراسیکیوٹر راجا نوید اور تفتیشی افسر ریکارڈ سمیت انسداد دہشت گردی عدالت میں پیش ہوئے۔جج طاہر عباس سِپرا نے تفتیشی افسر سے استفسار کیا کہ شبلی فراز تفتیش کے لیے درکار ہیں؟ ۔تفتیشی افسر نے کہا کہ اب شبلی فراز سے تفتیش کی ضرورت نہیں۔

جج طاہر عباس سِپرا نے کہا کہ چالان جمع ہونے سے پہلے ایک ملزم کی درخواست بریت دائر ہوئی، بریت بھی ہو گئی، ایک ملزم کے لیے تفتیشی افسر کہہ رہا ہے شواہد نہیں، دیگر کا کیا ہو گا؟۔وکیل بابر اعوان نے کہا کہ 28 اپریل کو درخواست ضمانت پر دلائل سن لیں۔

جج طاہر عباس سِپرا نے کہا کہ آپ کی حد تک تو چالان ہی نہیں آیا، آپ کی ضمانت کنفرم ہی نہیں ہوئی، ضمانت قبل از گرفتاری کو چالان کے ساتھ نہ جوڑیں، ضمانت پر دلائل دیں، میں چاہ رہا تھا آج ضمانتوں کا معاملہ حل ہو جاتا، باقی نہیں آئے تو کیا ہو سکتا ہے، عامر مغل کی جانب سے آج دلائل دینے ہیں یا نہیں؟۔

عامر مغل نے کہا کہ جو مقدمہ مجھ پر علیحدہ سے درج ہے اس میں دلائل دیں گے۔ اے ٹی سی جج طاہر عباس سِپرا نے سوال کیا کہ شبلی فراز کی جانب سے کون ہے؟ ۔وکیل صفائی نے کہا کہ شبلی فراز پر راولپنڈی کی عدالتوں میں 12 مقدمات پر سماعتیں ہیں، کچھ دیر میں آجائیں گے۔

جج طاہر عباس سِپرا نے کہا کہ اگر 12 ضمانتیں منظور ہوں لیکن ایک خارج تو کام تو پھر ہو گیا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...