Home سیاست الیکشن کمیشن کی جانب سے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کی ڈیڈی لائن میں توسیع

الیکشن کمیشن کی جانب سے بیلٹ پیپرز کی چھپائی کی ڈیڈی لائن میں توسیع

Share
Share

اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد بیلٹ پیپرز کی چھپائی کی ڈیڈی لائن میں پانچ روز کی توسیع کردی۔

بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا عمل آج مکمل ہونا تھا۔ ذرائع کے مطابق توسیع کے بعد قومی اسمبلی کی 4 جبکہ صوبائی اسمبلی کی 2 نشستوں پر بیلٹ پیپرز کی چھپائی دوبارہ ہوگی۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر کے لیے تمام بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام 31 جنوری کو مکمل کر لیا جائیگا جبکہ عا م انتخابات کیلئے 25 کروڑ 77 لاکھ سے زائد بیلٹ پیپرز چھاپے جا رہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق اس مرتبہ بیلٹ پیپرز کی چھپائی کیلئے 21 ٹن پیپراستعمال ہو رہاہے، بیلٹ پیپر مخصوص کاغذ پر چھاپا جاتا ہے جو بیرون ملک سے منگوایا جاتا ہے، پچھلے الیکشن میں بیلٹ پیپرز کے لئے8 ٹن پیپر منگوایا گیاتھا۔

ذرائع الیکشن کمیشن کے مطابق اس مرتبہ ہر حلقے میں زیادہ امیدواروں کے باعث لمبے بیلٹ پیپر چھاپنا پڑ رہے ہیں، بعض حلقوں میں چالیس چالیس امیدوار بھی حصہ لے رہے ہیں، الیکشن کمیشن 31جنوری کے بعد بیلٹ پیپرز کی ترسیل بھی فوری شروع کر دے گا۔

Share
Related Articles

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکی کمبیٹ ڈریس میں سعودی ولی سے ملاقات ،سعودی عرب سے یکجہتی کا اظہار

وزیرِ اعظم پاکستان محمدشہباشریف اورچیف آف آرمی اسٹاف و چیف آف ڈیفنس...

صدرِ مملکت نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کی منظوری دےدی

اسلام آباد:صدرآصف علی زرداری نے نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے...

بانی پی ٹی آئی کی نجی ہسپتال منتقلی کی درخواست مسترد، میڈیکل بورڈ بنانے کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے عمران خان کی نجی ہسپتال منتقلی...

نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد:مسلم لیگ ن کے رہنما نہال ہاشمی کو گورنر سندھ تعینات...