Home سیاست مخصوص نشستیں پر منتخب ارکان کو حلف اٹھانے سے روکنے کے حکم امتناع میں توسیع

مخصوص نشستیں پر منتخب ارکان کو حلف اٹھانے سے روکنے کے حکم امتناع میں توسیع

Share
Share

پشاور: پشاور ہائی کورٹ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں الاٹ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر منتخب ارکان کو حلف اٹھانے سے روکنے کے حکم امتناع میں توسیع کر دی۔

پشاور ہائی کورٹ کے جسٹس اشتیاق ابراہیم کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں الاٹ کرنے کے خلاف دائر درخواست پر سماعت کی۔

سنی اتحاد کونسل کی جانب سے بابر اعوان اور قاضی انور عدالت میں پیش ہوئے، ایڈیشنل اٹارنی جنرل اور دیگر فریقین کے وکلاء بھی عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔

دوران سماعت ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی جانب سے اٹارنی جنرل کی عدم موجودگی پر کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست کی گئی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔

بعدازاں عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل کی کیس کی سماعت ملتوی کرنے کی درخواست منظور کرتے ہوئے سنی اتحاد کونسل کے مخصوص نشستوں پر منتخب اراکین کو حلف اٹھانے سے روکنے کے حکم امتناع میں 13 مارچ تک توسیع کر دی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...