Home سیاست شیخ رشید احمدکی عبوری ضمانت میں توسیع

شیخ رشید احمدکی عبوری ضمانت میں توسیع

Share
Share

راولپنڈی :عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کیخلاف نو مئی واقعات سے متعلق درج کیسز میں عبوری ضمانت میں آئندہ سال 4 جنوری تک توسیع کردی گئی۔ سابق وزیرداخلہ نے کہا کہ ان تمام کیسز سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے۔ زندہ رہا تو الیکشن ضرور لڑوں گا۔

راولپنڈی کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف نے شیخ رشید احمد کی درخواست ضمانتوں پر سماعت کی۔

سرکاری پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کیسز کی تفتیش جاری ہے لہذا مزید مہلت دی جائے تاہم عدالت نے آج بھی کیسز کا ریکارڈ پیش نہ کرنے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے آئندہ تاریخ تک تفتیش مکمل اور ریکارڈ ہرصورت پیش کرنے کی ہدایت کردی۔

عدالت نے موسم سرما کی عدالتی چھٹیوں کے باعث آئندہ سال 4 جنوری تک کیس کی سماعت ملتوی کردی۔

احاطہ عدالت میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ نو مئی کے ان کیسوں سے میرا کوئی تعلق نہیں ہے کیونکہ میں اس تاریخ پہ یہاں موجود ہی نہیں تھا،مجھے میڈیا سے بات کرنے سے منع کیا گیا ہے، اداروں کا میں نے ہمیشہ احترام کیا ہے۔

Share
Related Articles

جوڈیشل کمیشن بنے گا یا نہیں فیصلہ نہیں ہوا، تحریک انصاف کو 28 جنوری کو بتادیں گے، سینیٹر عرفان صدیقی

اسلام آباد:پاکستان تحریک انصاف اور حکومت کے درمیان جاری مذاکرات میں حکومتی...

جس طرح حسینہ واجد کی حکومت جانے کا پتہ چلا ویسے ہی یہ نظام بھی ختم ہوجائے گا،فواد چوہدری

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما اور معروف سیاستدان فواد چوہدری نے...

حکومت اور تحریک انصاف کے مذاکرات کا چوتھا دور 28 جنوری کو ہوگا

اسلام آباد:حکومت اور پی ٹی آئی کے درمیان مذاکرات کا چوتھا دور...

گورنر کے اعتراضات مسترد، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور جامعات کے چانسلر بن گئے

پشاور:خیبرپختونخوا کی حکومت نے گورنر فیصل کریم کنڈی کی جانب سے یونیورسٹیز...