Home سیاست بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

Share
Share

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانتوں میں توسیع کردی۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں ایڈیشنل سیشن جج طاہر عباس سپرا نے بانی پی ٹی آئی کے خلاف 6 اور بشریٰ بی بی کی ایک درخواستِ ضمانت پر سماعت کی ، بشریٰ بی بی اپنی قانونی ٹیم کے ہمراہ سیشن عدالت میں پیش ہوئیں۔

عدالت میں بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی 3 درخواست ضمانت انسداد دہشت گردی عدالت نے منظور کرلی ہیں۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی جائے وقوعہ پر موجود بھی نہیں تھے، ان کی عدالت پروڈکشن کے لیے عدالت نے رپورٹ طلب کی ہے۔

جج کا کہنا تھا کہ پروڈکشن رپورٹ کہاں ہے؟ پراسیکیوٹر کمرہ عدالت میں کیوں نہیں؟ ، پی ٹی اائی کے وکیل نے کہا کہ پولیس جان بوجھ کر بانی پی ٹی آئی کو عدالت میں پیش نہیں کرنا چاہ رہی۔

جج نے پی ٹی آئی وکلا سے کہا کہ یہ آپ نے روایت ڈالی کہ جہاں آپ ہوں وہیں عدالت پیش ہو جاتی ، پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ہمیشہ عدالتوں میں پیش ہوتے رہے ہیں ، درخواست ضمانت قبل از گرفتاری پر ملزم کا عدالت میں پیش ہونا ضروری ہوتا ہے۔

جج طاہر عباس سپرا نے کہا کہ عدالت میں پیش کرنے کی رپورٹ طلب کرتا ہوں، آئندہ تاریخ تک طے کرتے ہیں سماعت کہاں ہوگی، بشریٰ بی بی کی اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائر درخواست کا کیا سٹیٹس ہے؟

وکیل نے کہا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کی آڈیو لیکس پر رپورٹ پینڈنگ ہے۔

بعدازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت میں19 دسمبر تک جبکہ بشریٰ بی بی کی ضمانت میں 2 جنوری تک توسیع کردی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...