Home سیاست سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کو لاپتہ افراد کمیشن کی سربراہی سے ہٹانے کی سفارش پر حکم امتناع میں توسیع

سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کو لاپتہ افراد کمیشن کی سربراہی سے ہٹانے کی سفارش پر حکم امتناع میں توسیع

Share
Share

اسلام آباد:اسلام آباد ہائیکورٹ نے پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کی جانب سے سابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کو لاپتہ افراد کمیشن کی سربراہی سے ہٹانے کی سفارش پر حکم امتناع میں 17 جولائی تک توسیع کر دی ہے۔ پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی نے گزشتہ برس جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش کی تھی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سابق قائم مقام چیئرمین نیب کی پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی میں طلبی روکنے اور سابق چیئرمین نیب جسٹس ریٹائرڈ جاوید اقبال کو لاپتہ افراد کمیشن کے چیئرمین کے عہدے سے ہٹانے کی سفارش کے خلاف درخواستوں پر سماعت کی۔

اٹارنی جنرل نے درخواستوں پر دلائل کے لیے کچھ مہلت طلب کی جسے عدالت نے منظور کر لیا۔ عدالت نے جاوید اقبال کو چیئرمین جبری گمشدگی افراد کمیشن ہٹانے سے روکنے کے حکم میں 17 جولائی تک توسیع کر دی۔

خیال رہے کہ پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی نے گزشتہ برس جاوید اقبال کو عہدے سے ہٹانے کی سفارش کی تھی جسے اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیلنج کیا گیا تھا۔

Share
Related Articles

بانی پی ٹی آئی کو 190 ملین پاؤنڈ کیس میں سزا سنانے والے جج کا تبادلہ

اسلام آباد:بانی پی ٹی آئی عمران خان کو 190 ملین پاؤنڈ کیس...

اسلام آباد ہائیکورٹ میں تین ججز آنے پر سینیارٹی لسٹ تبدیل، جسٹس محسن دوسرے نمبر پر چلے گئے

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے...

عوام پاکستان پارٹی کو انتخابی نشان مل گیا

اسلام آباد:الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی نئی جماعت...