Home نیوز پاکستان بانی پی ٹی آئی ، بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین ریفرنس کا حتمی فیصلہ سنانے سے روکنے کے حکم میں توسیع

بانی پی ٹی آئی ، بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین ریفرنس کا حتمی فیصلہ سنانے سے روکنے کے حکم میں توسیع

Share
Share

اسلام آباد: اسلام آباد ہائیکورٹ نے احتساب عدالت کو بانی پی ٹی آئی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کیخلاف 190 ملین ریفرنس کا حتمی فیصلہ سنانے سے روکنے کے حکم میں توسیع کردی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب پر مشتمل دو رکنی بنچ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی بریت کی درخواستوں پر سماعت کی۔

دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے آج کی سماعت ملتوی کرنے کی استدعا کرتے ہوئے موٴقف اپنایا کہ ملزمان ٹرائل میں تعاون نہیں کر رہے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس میں کہا کہ ہم نے ٹرائل نہیں روکا بلکہ حتمی فیصلے سے روکا ہے، ٹرائل میں اگر تعاون نہیں کرتے تو پھر متعلقہ عدالت دیکھے گی، ٹرائل جاری رہے گا کا مطلب جاری رہے گا لیکن حتمی فیصلہ نہیں دیا جائے گا یہ ہم نے سادہ سی انگریزی میں کہا ہے، ٹرائل کس مرحلے میں ہے کیا ہو رہا ہے ہم اس میں مداخلت نہیں کریں گے۔

بانی پی ٹی آئی کے وکیل سے مکالمہ کرتے ہوئے جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ یہ تاثر نہ دیں کہ آپ تاخیر کر رہے ہیں۔

بعدازاں عدالت عالیہ نے احتساب عدالت کو ٹرائل جاری رکھنے کی ہدایت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت 2 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔

Share
Related Articles

پاکستان میں 5G اسپیکٹرم نیلامی، مقامی اور عالمی سرمایہ کاری میں تاریخی اضافہ

اسلام آباد: پاکستان میں 5G اسپیکٹرم کی نیلامی تقریباً 500 ملین ڈالر...

پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ایونٹ...

بنگلا دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں تین پاکستانی کھلاڑی ڈیبیو کریں گے، شاہین آفریدی

ڈھاکا:ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے تصدیق کی ہے...

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ...