Home سیاست ایکسٹینشن مفادات کی بنیاد پر نہیں ضرورت کی بنیاد پر ہونی چاہیے،مولانا فضل الرحمان

ایکسٹینشن مفادات کی بنیاد پر نہیں ضرورت کی بنیاد پر ہونی چاہیے،مولانا فضل الرحمان

Share
Share

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام پاکستان کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے آئینی ترامیم اتفاق رائے سے منظور کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایکسٹینشن مفادات کی بنیاد پر نہیں ضرورت کی بنیاد پر ہونی چاہیے۔

جمعیت علمائے اسلام کے میڈیا سیل سے جاری بیان کے مطابق سینئر صحافیوں نے جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے ملاقات کی جہاں مولانا نے کہا کہ خواہش ہے کہ آئینی ترامیم اتفاق رائے سے منظور ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ایکسٹینشن مفادات کی بنیاد پر نہیں ضرورت کی بنیاد پر ہونی چاہیے، آئینی عدالت کے قیام کے حق میں ہیں۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ شہباز شریف نے صرف اتنا کہا کہ ہمیں سپورٹ کرو،کسی شخص کے لیے ترمیم کے حق میں نہیں، افتخار چوہدری کے لیے سب نے جدوجہد کی تھی لیکن اس نے سب کا جو حشر کیا وہ سامنے ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دو صوبے مسلح گروہ کے قبضے میں ہیں، ایک صوبے سے قوم پرست اور دوسرے سے مذہبی جماعتوں کو دھاندلی کے ذریعے باہر کیا گیا، بلوچستان اور خیبرپختونخوا (کے پی) میں ریاست کی عمل داری ختم ہوگئی ہے۔

سربراہ جمعیت علمائے اسلام کا کہنا تھا کہ قوم پرست علیحدگی کی بات کریں تو داخلی مسئلہ قرار دیا جاتا ہے، مذہبی بنیاد پر کوئی مسئلہ ہو جائے تو اسے عالمی ایشو بنا دیا جاتا ہے، یہ دہرا معیا ر کیوں ہے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ لڑائی اور ڈیڈ لاک اپنے من پسند افراد کے لیے ہے، چاہتے ہیں کہ مفادات سے بالاتر ہوکر وسیع تر قومی مفاد میں ترامیم ہوں، انتخابات میں اداروں کا کردار ملک کو متحد رکھنے کی علامت قرار نہیں دیا جا سکتا۔

Share
Related Articles

گورنر کے اعتراضات مسترد، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور جامعات کے چانسلر بن گئے

پشاور:خیبرپختونخوا کی حکومت نے گورنر فیصل کریم کنڈی کی جانب سے یونیورسٹیز...

مصطفیٰ نواز کھوکھر کا تحریک تحفظ آئین پاکستان کا حصہ بننے کا اعلان

اسلام آباد:پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق سینیٹر اور بلاول بھٹو زرداری کے سابق...

لاہورمیں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کیساتھ گینگ ریپ

لاہور: لاہور میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ کے ساتھ مبینہ زیادتی کا...

وفاقی کابینہ اجلاس،86 فارن پائلٹس کے لائسنز میں 2 سال کی توسیع کی منظوری سمیت اہم فیصلے

اسلام آباد:وفاقی کابینہ اجلاس میں پاکستان میں کام کرنے والے بیرون ملک...