Home Uncategorized فیس بک نے ہزاروں جعلی اکاؤنٹس حذف کر دیئے

فیس بک نے ہزاروں جعلی اکاؤنٹس حذف کر دیئے

Share
Share

نیویارک: دنیا کی سب سے بڑی سوشل ویب سائٹ فیس بک کی مالک کمپنی ’میٹا‘ نے کہا ہے کہ اس نے ہزاروں ایسے جعلی اکاؤنٹس ڈیلیٹ کر دیئے جو یہ تاثر دینے کی کوشش کر رہے تھے کہ وہ امریکی افراد کے اکاؤنٹس ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فیس بک انتظامیہ نے تصدیق کی ہے کہ انہوں نے چین کے مختلف علاقوں سے چلائے جانے والے 4800 جعلی اکاؤنٹس کو بند کردیا، ڈیلیٹ کئے گئے تمام اکاؤنٹس کو چین سے چلایا جا رہا تھا لیکن وہ ایسا تاثر دے رہے تھے کہ وہ امریکی ہیں۔

ڈیلیٹ کئے گئے اکاؤنٹس پر پروفائل تصاویر سمیت دیگر تصاویر بھی جعلی تھیں، جن میں امریکیوں کو دکھایا گیا تھا۔

فیس بک کے مطابق مذکورہ تمام اکاؤنٹس امریکی سیاست اور خصوصی طور پر آئندہ سال کے انتخابات کے حوالے سے منتخب مواد شیئر کر کے لوگوں کی سوچ پر اثر انداز ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔

فیس بک کا کہنا تھا کہ مذکورہ اکاؤنٹس کو غلط معلومات پھیلانے اور آئندہ برس ہونے والے انتخابات پر اثر انداز ہونے کے ڈر کے پیش نظر ڈیلیٹ کیا گیا۔

Share
Related Articles

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...