Home سیاست فافن نے الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ نہیں کیا، پی ٹی آئی رہنما کے دعوے کی تردید

فافن نے الیکشن کمشنر سے استعفے کا مطالبہ نہیں کیا، پی ٹی آئی رہنما کے دعوے کی تردید

Share
Share

اسلام آباد: فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے پی ٹی آئی کے رہنما شعیب شاہین کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاسی رہنما سول سوسائٹی گروپس کو سیاست میں نہیں گھسیٹں۔

فافن نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن سے استعفے کا مطالبہ کبھی نہیں کیا، سیاسی رہنما عوامی بیانات دینے سے پہلے اپنا ہوم ورک کریں اور آزاد سول سوسائٹی گروپوں کو اپنی سیاست میں نہ گھسیٹیں۔

وضاحتی بیان میں کہا گیا کہ فافن سمجھتا ہے کہ موجودہ الیکشن کمیشن کو ڈیٹا اینالیٹکس اور فرانزک کا استعمال کرتے ہوئے قانونی طور پر چیلنج شدہ حلقوں کے کسی بھی آڈٹ کی اجازت دینی چاہیے۔

فافن نے کہا کہ آڈٹ میں آزاد مبصرین کے ساتھ سیاسی جماعتوں اور متعلقہ امیدواروں کے نمائندوں کو بھی شامل کرنا چاہیے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...