Home sticky post 2 فیصل امین گنڈا پور قومی اسمبلی کی 3 قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے مستعفی

فیصل امین گنڈا پور قومی اسمبلی کی 3 قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے مستعفی

Share
Share

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کے بھائی فیصل امین گنڈا پور نے قومی اسمبلی کی 3 قائمہ کمیٹیوں کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا۔
رکن قومی اسمبلی فیصل امین گنڈا پور نے استعفے سے متعلق سپیکر قومی اسمبلی کو خط بھیج دیا جس میں فیصل امین نے کہا ہے کہ وہ پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان کی ہدایت پر سٹینڈنگ کمیٹیوں کی رکنیت سے مستعفی ہورہے ہیں۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان نے پارٹی کو قومی اسمبلی کی تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہونے اور ضمنی انتخابات کے بائیکاٹ کی ہدایت کی تھی۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے پارٹی کو ہدایات دی ہیں کہ قومی اسمبلی کی تمام کمیٹیوں سے مستعفی ہو جائیں۔
علیمہ خان نے مزید کہا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے ضمنی انتخابات کے حوالے سے بیرسٹر گوہر اور سلمان اکرم راجہ کو ہدایات دیں اور کہا کہ ضمنی انتخابات میں حصہ لیکر ان انتخابات کو قانونی جواز فراہم نہیں کرنا چاہیے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...