Home sticky post 2 فیصل جاوید خان دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی بریت کی درخواستیں خارج

فیصل جاوید خان دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کی بریت کی درخواستیں خارج

Share
Share

اسلام آباد: انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے پی ٹی آئی رہنما فیصل جاوید خان، واثق قیوم اور دیگر 3 ملزمان کی بریت کی درخواستیں خارج کر دیں۔
اے ٹی سی کے جج طاہر عباس سپرا نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی نااہلی پر فیض آباد کے مقام پر احتجاج کے کیس پر سماعت کی، عدالت نے فیصل جاوید خان اور واثق قیوم کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سنایا۔
فیصل جاوید خان کی دہشت گردی کی دفعات کے خاتمے کی درخواست بھی خارج کی گئی۔
عدالت نے مسلسل غیر حاضری پر سابق ایم پی اے راجہ راشد حفیظ کو مقدمہ میں اشتہاری قرار دے دیا، کیس کی آئندہ سماعت کے دوران ملزمان پر فرد جرم عائد کی جائے گی، بعدازاں عدالت نے کیس کی مزید سماعت 8 اپریل تک ملتوی کر دی۔
یاد رہے کہ فیصل جاوید خان و دیگر ملزمان کے خلاف تھانہ انڈسٹریل ایریا میں مقدمہ درج ہے۔

Share
Related Articles

فلائٹ آپریشن کی بندش سے متعدد حج پروازیں منسوخ اور تعطل کا شکار ہو گئیں

اسلام آباد:ہوائی اڈوں پر فلائٹ آپریشن وقتاً فوقتاً بند ہونے کے باعث...

بھارتی بوکھلاہٹ، انڈین پریمیئر لیگ ہی معطل کر دی

ممبئی: بھارت کی جانب سے پاکستان پر حملوں کے بعد پاک فوج...