Home سیاست مریم نواز کا خاتون لیگی رہنما کا ہاتھ جھڑکنے پر فیصل واوڈا کی کڑی تنقید

مریم نواز کا خاتون لیگی رہنما کا ہاتھ جھڑکنے پر فیصل واوڈا کی کڑی تنقید

Share
Share

کراچی: سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جانب سے خاتون لیگی رہنما عظمی کاردار سے حقارت آمیز رویہ اختیار کرنے پر انہیں کڑی تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ’’ایکس‘‘ پر انہوں نے مریم نواز کو ’’بزدار 2‘‘ کہہ کر مخاطب کیا اور کہا کہ ’’میاں صاحب کی اس عبرت ناک سیاسی حالت کے بعد، بجائے اللہ کا ڈر ہو بزدار 2 کی اکڑ اور حقارت تو ایسی ہے جیسے پاکستان میں ڈالر 200 روپے کا، پیٹرول 150روپے، روٹی 10 روپے کی بجائے 5 روپے کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ’’یہ بزدار 2 صرف 98 ووٹوں سے جیتی ہیں اور اگر اس کے بھی قانون اور آئین کے ٹھیکیداروں نے ڈبے کھول دیے تو پھر پنجاب اسمبلی میں نہیں رائے ونڈ کے محل میں ہی ایسی حرکت ہو سکتی ہے۔

فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ ’’یہ ہے عوام کو IF You Love Me I Love You Too کہنے والوں کا اصل چہرہ، اللہ تعالی اس ملک اور پنجاب کی عوام پر رحم کرے‘‘۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...