Home سیاست فیض حمید کی گرفتاری کا ڈرامہ میرا مقدمہ ملٹری کورٹ میں لے جانے کے لئے کیا جا رہا ہے، عمران خان

فیض حمید کی گرفتاری کا ڈرامہ میرا مقدمہ ملٹری کورٹ میں لے جانے کے لئے کیا جا رہا ہے، عمران خان

Share
Share

راولپنڈی : سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا ہے کہ جنرل فیض حمید کی گرفتاری کا ڈرامہ میرا مقدمہ ملٹری کورٹ میں لے جانے کے لئے کیا جا رہا ہے، یہ سب ملٹری کورٹ کا چکر چل رہا ہے، اِنہیں پتہ ہے میرے خلاف تمام مقدمات کھوکھلے ہیں جو سٹینڈ نہیں کریں گے،یہ فیض حمید کو میرے خلاف وعدہ معاف گواہ بنائیں گے۔
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کا کہنا تھا کہ یہ جنرل فیض حمید سے کچھ نہ کچھ اگلوانا چاہتے ہیں کہ 9 مئی سازش تھی۔جو سازش کرتا ہے وہ جوڈیشل کمیشن کا مطالبہ نہیں کرتا۔
سابق وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ رجیم چینج ہمارے خلاف ہوا اور مجھے ہی جیل میں ڈال دیا گیا۔یہ کہہ رہے ہیں جنرل فیض حمید ماسٹر مائنڈ تھا۔اِنہیں شرم نہیں آتی، یہ کہہ رہے ہیں جنرل فیض بشریٰ بی بی کو ہدایات دیتا تھا۔مجھے کوئی فکر نہیں، اگر جنرل فیض، میرے خلاف کوئی گواہی دیتا ہے۔
سابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ میں نے جنرل باجوہ کی مکمل حمایت کی لیکن اُس نے میری کمر میں چھرا گھونپا، جنرل باجوہ نے نواز شریف سے ڈیل کرکے جنرل فیض حمید کو عہدے سے ہٹایا تھا۔میں جنرل فیض حمید کی حد تک صرف یہ کہہ رہا ہوں وہ طالبان کے ساتھ تین سال تک مذاکرات کر رہا تھا اس کو ہٹانا نہیں بنتا تھا۔میں نے جنرل باجوہ سے بھی کہا تھا اسکو نہ ہٹائو۔
صحافی نے سوال کیا کہ آپ کے ملٹری کورٹ منتقل ہونے سے پارٹی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو جائے گی۔اس پر سابق چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ پارٹی مضبوط سے مضبوط تر ہو چکی ہے، جو یہ سوچ رہے ہیں، وہ احمق ہیں۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...