Home سیاست عدم اعتماد کے حوالے سے فیض حمید کا نام غلطی سے لیا، مولانا فضل الرحمان

عدم اعتماد کے حوالے سے فیض حمید کا نام غلطی سے لیا، مولانا فضل الرحمان

Share
Share

اسلام آباد: جمعیت علما اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ عدم اعتماد کے حوالے سے فیض حمید کا نام غلطی سے لیا تھا۔

اپنے ایک بیان میں مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ گزشتہ روز نجی ٹی وی کو دیے گئے انٹرویو میں عدم اعتماد کے حوالے سے فیض حمید کا نام غلطی سے زبان پر آگیا تھا۔

انہوں نے کہا کہ میں 2018 میں دھاندلی کا ذمہ دار قمر باجوہ اور فیض حمید کو سمجھتا ہوا، ان معاملات پر بحث کے بجائے انہیں تاریخ کے حوالے کردیں۔

فضل الرحمان نے کہا کہ ’میں سمجھتا ہوں عدم اعتماد اور الزامات معمولی ہیں، یہ سب چیزیں پاکستانی سیاست کا حصہ ہیں اور رہی ہیں، ملکی سیاست میں اسٹیبلشمنٹ کا کوئی کردار نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ ’مجھے عدلیہ اور دیگر اداروں پر اعتماد نہیں اور میں اس نظام کے خلاف ہوں، ہم نے بہت کچھ برداشت کیا اور اس دوران ہمیں مستقل تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور ہمیں رونے و چیخنے کی بھی اجازت نہیں تھی۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...