Home سیاست ‎فیض آباد دھرنا کمیشن، جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو کلین چٹ مل گئی

‎فیض آباد دھرنا کمیشن، جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو کلین چٹ مل گئی

Share
Share

اسلام آباد:فیض آباد دھرنا کمیشن رپورٹ میں جنرل ریٹائرڈ فیض حمید کو کلین چٹ دیدی گئی ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انکوائری میں فیض آباد دھرنے کے پیچھے کسی ادارے کے کردار کا سراغ نہ ملا۔

ذرائع کے مطابق فیض آباد دھرناانکوائری کمیشن رپورٹ تیار کرکے وفاقی حکومت کو ارسال کر دی گئی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ انکوائری میں فیض آباد دھرنے کے پیچھے کسی ادارے کے کردار کا سراغ نہ ملا،فیض حمید نے وزیر اعظم کی زیر صدارت میٹنگ میں ملی ہدایات پر ہی عمل کیا،22نومبر 2017 کی میٹنگ کے منٹس سے بھی یہی تصدیق ہوئی، دھرنے سے نمٹنے کے تمام فیصلوں کی ذمہ داری سابق وزیراعظم شاہد خاقان نے قبول کر لی۔

رپورٹ کے مطابق شہباز شریف، احسن اقبال، زاہد حامد ، آفتاب سلطان سے بھی ایجنسیوں کے کردارکا پوچھا گیا،تمام متعلقہ گواہان نے کسی بھی اددرے یا شخصیت کے کردار سے انکار کیا،کمیشن کیلئے کسی بھی ایجنسی یا شخصیت کو دھرنے سے جوڑنا ممکن نہیں۔

پنجاب حکومت ابتدائی سطح پر دھرنے کو روک سکتی تھی،پنجاب حکومت کا ٹی ایل پی کو اسلام آباد تک مارچ کرنے دینے کا فیصلہ نامناسب تھا،ایگزیکٹو کو اپنی ذمہ داریاں خود ادا کرنی چاہئیں، کمیشن کی پیمرا آرڈیننس اور سوشل میڈیا سے متعلق قوانین میں ضروری ترامیم کی بھی تجویز کی گئی ہے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...