Home سیاست سرکاری وسائل پرپی ٹی آئی قیادت کی جعلی تشہیر اور اداروں کے خلاف پروپیگنڈا بے نقاب

سرکاری وسائل پرپی ٹی آئی قیادت کی جعلی تشہیر اور اداروں کے خلاف پروپیگنڈا بے نقاب

Share
Share

اسلام آباد: سرکاری وسائل کے بل پرپی ٹی آئی قیادت کا جعلی امیج گھڑنے اور ریاستی اداروں کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب ہوگیا۔سوشل میڈیا اکاوٴنٹس کو پی ٹی آئی کے سیاسی مقاصد کو آگے بڑھانے اور غلط معلومات کیلئے استعمال کیا گیا۔

میڈیارپورٹ کے مطابق سرکاری وسائل پرپی ٹی آئی قیادت کی جعلی تشہیر اور اداروں کے خلاف پروپیگنڈا سامنے آگیا۔

مخالفین کی کردار کشی اور ہرزہ سرائی کیلئے سوشل میڈیا ٹیموں کا بے دریغ استعمال کیا گیا جبکہ سرکاری پیسوں سے ریاست مخالف بیانیہ پھیلانے کی مکروہ حرکت کی گئی۔

دستاویزات کے مطابق سالانہ ترقیاتی پروگرام کی آڑ میں سوشل میڈیا ٹیموں کو پی ٹی آئی کے مذموم بیانیے کو پھیلانے کا ٹاسک دیا گیا، جعلی سوشل میڈیا ٹیموں کو شخصیت پرستی اور جھوٹ کے پرچار کیلئے استعمال کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

سوشل میڈیا اکاوٴنٹس کو پی ٹی آئی کے سیاسی مقاصد کو آگے بڑھانے اور غلط معلومات کیلئے استعمال کیا گیا۔

پی ٹی آئی دور میں معاشرے میں نفرت انگیز بیانیے سے عدم استحکام کو فروغ دیا گیا، سالانہ ترقیاتی پروگرام کی آڑ میں سوشل میڈیا ٹیموں کو مذموم بیانیے کا ٹاسک ملا، پروپیگنڈا اکاوٴنٹس کے فالورز سرکاری وسائل سے بڑھائے گئے جبکہ مجموعی طور پر اس پراجیکٹ کی لاگت 870 ملین روپے رکھی گئی تھی۔

تحریک انصاف نے سوشل میڈیا ٹیمز کو سیاسی مقاصد کے لئے استعمال کرنے پر 25 سے 40 ہزار روپے تنخواہ دی اور سوشل میڈیا ٹیموں پر کروڑوں روپے خرچ کئے۔

ریاست مخالف پروپیگنڈے میں شامل 800 اکاوٴنٹس کی تحقیق کی گئی تو چشم کشا حقائق سامنے آئے جن کے مطابق ان ملازمین میں سے 72.5 فیصد اکاوٴنٹس کا 2021 سے پہلے پی ٹی آئی کی طرف کوئی سیاسی جھکاوٴ ہی نہیں تھا، جون 2022 کے بعد 86 فیصد اکاوٴنٹس نے اپنا سیاسی جھکاوٴ تبدیل کر لیا اور اپنے سوشل میڈیا اکاوٴنٹس پر پی ٹی آئی کا بیانیہ پوسٹ کرنا شروع کر دیا۔

اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ پی ٹی آئی کا کبھی کوئی نظریہ تھا ہی نہیں ، یہ ایک سازش تھی جو قومی خزانے سے پیسے دے کر کروائی جا رہی تھی۔

تحریک انصاف حکومت نے ٹیکس کا پیسہ اپنے پروپیگنڈے کے لئے جھونک دیا ، پی ٹی آئی نے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لیے نوجوانوں کو بھرتی کیا اور ان کو اخلاقیات اور شرافت کے اصولوں کے خلاف استعمال کیا، عوام کے پیسوں پر ریاست مخالف مواد پھیلایا گیا۔

ان اکاوٴنٹس نے 9 مئی واقعات میں پی ٹی آئی کے کارکنوں اور عوام کو اشتعال دلانے، تشدد پر بھڑکانے اور ممکنہ طور پر فوجی تنصیبات پر حملہ کرنے کے لیے اکسایا اور عوام اور اداروں میں نفرت پھیلا کر دراڑیں ڈالنے کی کوششیں کیں۔جعلی سوشل میڈیا ٹیموں کی بھرتی کا عمل غیر قانونی اور فراڈ پر مبنی تھا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...