Home کھیل فخر زمان کوبابر اعظم کی حمایت میں ٹوئٹ مہنگا پڑ گیا، شوکاز نوٹس

فخر زمان کوبابر اعظم کی حمایت میں ٹوئٹ مہنگا پڑ گیا، شوکاز نوٹس

Share
Share

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے فخر زمان کو بابر اعظم کے ڈراپ کیے جانے کے متعلق ٹوئٹ کرنے پر شوکاز نوٹس جاری کر دیا۔ فخر زمان نے انگلینڈ کے خلاف دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میچ سے بابر اعظم کو ڈراپ کرنے کے سلیکشن کمیٹی کے فیصلے کو کڑی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

بائیں ہاتھ کے ٹاپ آرڈر بلے باز نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں بابر اعظم کو ڈراپ کیے جانے کی خبروں کو باعث تشویش قرار دیا تھا۔

انہوں نے کا کہنا تھا کہ بھارت نے ویرات کوہلی کو 2020 سے 2023 تک تین سال خراب فارم کے باوجود ڈراپ نہیں کیا تھا۔

فخر زمان کو اپنے بیان کے متعلق وضاحت جمع کرانے کے لیے سات دنوں کی مہلت دی گئی ہے۔

Share
Related Articles

قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کے لیے 15 لاکھ روپے انعام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے ورلڈ کپ کوالیفائر میں شرکت...

نیوزی لینڈ کو فائنل میں شکست، بھارت تیسری مرتبہ ٹی ٹوئنٹی چیمپئن بن گیا

احمد آباد:ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 کے فائنل میں بھارت نے یکطرفہ مقابلے...

نیوزی لینڈ کی ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے فائنل میں پہنچ گئی

نیوزی لینڈ کی ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے...