Home نیوز پاکستان عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں کمی

Share
Share

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت کم ہو گئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں ہفتے کے روز سونے کی فی اونس قیمت میں 2 ڈالر کی کمی ریکارڈ ہوئی، جس سے نئی قیمت 2 ہزار 72 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

اسی طرح مقامی صرافہ مارکیٹ میں 24 قیراط سونے کی قیمت 500 روپے فی تولہ کم ہونے سے 2 لاکھ 19 ہزار 300 روپے ہو گئی۔

ادھر فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 429 روپے کم ہوئی اور نئی قیمت ایک لاکھ 88 ہزار 14 روپے فی 10 گرام پر آ گئی۔

دوسری جانب مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2650 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 2271.94 روپے پر برقرار ہے۔

Share
Related Articles

ایم ڈی کیٹ 2026 کا شیڈول جاری، داخلہ ٹیسٹ 16 اگست کو ہوگا

پی ایم ڈی سی نے MBBS اور BDS داخلوں کے لیے اہم...

پاکستان کا اقوام متحدہ سے مطالبہ، سندھ طاس معاہدے کی مبینہ خلاف ورزیوں کا نوٹس لیا جائے

اسلام آباد: بھارت کے آبی منصوبوں پر سلامتی کونسل سے رجوع پاکستان...

سابق اداکارہ سارہ چوہدری کا طلاق اور ذاتی زندگی پر خاموشی توڑنے کا بیان

لاہور: پوڈکاسٹ میں پہلی بار کھل کر گفتگو پاکستان ٹیلی ویژن کی...

آزاد کشمیر میں کالعدم تنظیم سے وابستہ 72 افراد گرفتار، پولیس کا دعویٰ

مظفرآباد: سکیورٹی اور امن و امان کے لیے کارروائیاں جاری آزاد جموں...