Home Uncategorized ‎جھوٹے الزامات کیس ،مہوش حیات اور کبریٰ خان کی درخواست پر ایف آئی اے افسر طلب

‎جھوٹے الزامات کیس ،مہوش حیات اور کبریٰ خان کی درخواست پر ایف آئی اے افسر طلب

Share
Share

‎ کراچی: سندھ ہائیکورٹ نے سوشل میڈیا پر جھوٹی مہم چلانے سے متعلق اداکارہ مہوش حیات اور رابعہ اقبال عرف کبریٰ خان کی درخواستوں پر ایف آئی اے انکوائری افسر کو طلب کرلیا۔

‎ ہائیکورٹ میں سوشل میڈیا پر جھوٹی مہم چلانے سے متعلق اداکارہ مہوش حیات اور رابعہ اقبال عرف کبریٰ خان کی عادل فاروق راجہ کیخلاف درخواستوں کی سماعت ہوئی۔

‎تفتیش مکمل نہ ہونے پر عدالت نے ایف آئی اے پر اظہار برہمی کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر ایف آئی اے کی انکوائری افسر کو طلب کرلیا۔

‎ادھر کبریٰ خان نے اپنا وکیل تبدیل کرلیا اور حسین ادریس ایڈووکیٹ نے کبریٰ خان سے ہدایت لینے کے لیے مہلت مانگ لی۔

‎دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا تھا کہ یو ٹیوبر نے میڈیا انڈسٹری کی 4 اداکاراؤں کیخلاف جھوٹے الزامات لگا کر ان کی تذلیل کی۔ جھوٹے اور من گھڑت الزامات سے اداکاراؤں کی عزت اور وقار کو مجروح کیا گیا۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...