Home sticky post قتل کیس میں مشہور ٹک ٹاکر کو موت کی سزا سنادی گئی

قتل کیس میں مشہور ٹک ٹاکر کو موت کی سزا سنادی گئی

Share
Share

راولپنڈی:مشہور ٹک ٹاکر ریحانہ عرف زخمی شیرنی کو قتل کیس میں موت اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی دی گئی۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج فرحت جبیں نے 3 روز سے محفوظ فیصلہ سنا دیا، عدالت نے کہا کہ مجرمہ ٹک ٹاکر کو اس وقت تک پھانسی پھندے پر لٹکائے رکھا جائے جب تک موت نو ہو جائے۔

عدالت نے قرار دیا کہ مجرمہ نے سنگین جرم کیا ہے کسی قسم کی رعایت مستحق نہیں۔

رشتہ کے جھگڑے پر زخمی شیرنی نے کزن لجپال حسین شاہ کو قتل کیا، ٹک ٹاکر نے 30 بور پستول سے مقتول کے گھر میں داخل ہوکر فائرنگ کی۔

تھانہ کوٹلی ستیاں نے 23 مارچ 2023 کو مقدمہ درج کیا، ٹک ٹاکر زخمی شیرنی سے آلہ قتل پستول برآمد کیا گیا۔

مجرمہ ٹک ٹاکر ہر تاریخ پر ہتھکڑیوں میں ویڈیو بنا کر ٹک ٹاک بناتی، سزا کے بعد مجرمہ ٹک ٹاکر زخمی شیرنی اڈیالہ جیل منتقل کی جارہی ہے۔

ٹک ٹاکر نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ فیصلہ ٹھیک نہیں ہائی کورٹ میں اپیل کروں گی۔

Share
Related Articles

ہمارے بہادر جوانوں نے بھارت کو چند گھنٹوں میں ایسا سبق دیا کہ دنیا یاد رکھے گی،وزیراعظم

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ دشمن کے ساتھ...

جنگ بندی کو علاقائی امن و استحکام کے مفاد میں قبول کیا ہے، شہباز شریف

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کو جنگ بندی پر آمادہ کرنے...

پاک بھارت جنگ بندی، اقوامِ متحدہ، سعودی عرب، ایران، برطانیہ، جرمنی کا خیرمقدم

پاک بھارت جنگ بندی کے اعلان پر اقوامِ متحدہ، سعودی عرب، ایران،...

جنگ بندی کے باوجود سندھ طاس معاہدہ معطل رہے گا، بھارتی حکام

نئی دہلی:بھارتی حکام نے اعلان کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت میں...