Home sticky post 2 ایم ایف وفد کی آج پاکستان آمد، کاربن لیوی کی تجویز دینے کا امکان

ایم ایف وفد کی آج پاکستان آمد، کاربن لیوی کی تجویز دینے کا امکان

Share
Share

اسلام آباد:آئی ایم ایف وفد آج پاکستان پہنچ جائے گا جبکہ کل سے مذاکرات شروع ہوں گے۔وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال کے لیے بجٹ میں کاربن لیوی عائد کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد کیساتھ آئندہ مذاکرات کے دوران ابتدائی مسودے پر بات ہو گی، کاربن لیوی عائد کرنے کے لیے آئی ایم ایف کی جانب سے تجاویز فراہم کی جائیں گی۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ 24 سے 28 فروری تک آئی ایم ایف کا تکنیکی وفد وفاق اور صوبوں کیساتھ مذاکرات کرے گا۔

آئی ایم ایف وفد اور حکومت کے درمیان گرین بجٹنگ، کلائمیٹ سپینڈنگ، ٹیگنگ، ٹریکنگ اور رپورٹنگ پر مذاکرات ہوں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں کاربن لیوی عائد کرنے، الیکٹریکل وہیکل اور سبسڈی پر بھی بات چیت ہو گی۔

آئی ایم ایف وفد آئندہ بجٹ میں گرین بجٹنگ کو وسیع کرنے کیلئے تجاویز بھی دے گا آئی ایم ایف وفد آج پاکستان پہنچ جائے گا جبکہ کل سے مذاکرات شروع ہوں گے۔

Share
Related Articles

دنیا کا امیر ترین شخص کون؟فوربز نے 2025 کی فہرست جاری کر دی

نیویارک: امریکی جریدے فوربز نے 2025 کیلئے دنیا کے امیر ترین افراد...

بانی پی ٹی آئی کی علی امین گنڈاپور اور بیرسٹرسیف کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی اجازت دیدی

راولپنڈی: بانی تحریک انصاف عمران خان نے علی امین گنڈاپور اور کے...

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی انٹراسپیکرز کانفرنس کے بانی چیئرمین نامزد

لاہور:چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کو انٹرپارلیمانی اسپیکرز کانفرنس(آئی ایس سی)...