Home نیوز پاکستان سوشل میڈیا پر خلیل الرحمان کا ہمشکل دیکھ کر مداح دنگ رہ گئے

سوشل میڈیا پر خلیل الرحمان کا ہمشکل دیکھ کر مداح دنگ رہ گئے

Share
Share

معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر سے مشابہت رکھنے والا شخص مداحوں نے سوشل میڈیا پر تلاش کرلیا۔

‘میرے پاس تُم ہو’ اور ‘صدقے تمہارے’ جیسے مقبول ترین ڈرامے لکھنے والے معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان اکثر اپنے متنازع بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہتے ہیں۔

خلیل الرحمان اپنے دوٹوک بیانات کی وجہ سے کافی مشہور ہیں لیکن اس بار وہ اپنے کام اور بیان کی وجہ سے نہیں بلکہ اپنے ہمشکل کی بدولت ایک بار پھر خبروں کی زینت بن گئے ہیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اویس خیلجی نامی اکاؤنٹ سے ایک شخص کی چند تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کی گئی ہیں جوکہ خلیل الرحمان سے کافی حد تک مشابہت رکھتا ہے۔

ویڈیو میں نظر آنے والا شخص اپنی سالگرہ منا رہا ہے اور اس موقع پر اُس کا بیٹا اُسے دس ہزار ڈالرز کا بنا ہوا گلدستہ دیتا ہے۔

یہ ویڈیو جیسے ہی سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو خلیل الرحمان کے مداح دنگ رہ گئے اور ویڈیو میں نظر آنے والے شخص کو خلیل الرحمان کا ہمشکل قرار دے دیا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...