Home سیاست فاروق ایچ نائیک کا آئندہ مخلوط حکومت بننے کاعندیہ

فاروق ایچ نائیک کا آئندہ مخلوط حکومت بننے کاعندیہ

Share
Share

اسلام آباد: رہنما پیپلز پارٹی فاروق ایچ نائیک نے آئندہ مخلوط حکومت بننے کا امکان ظاہر کر تے ہوئے کہاہے کہ اگلا وزیراعظم ملک کی بقا، جمہوریت اور عوام کیلئے کام کرے گا تو کوئی اسکو ہاتھ نہیں لگا سکتا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ایچ نائیک کا کہنا تھا کہ مجھے لگتا ہے ا?ئندہ مخلوط حکومت بنے گی، کس کی ہوگی یہ وقت بتائے گا، 8 فروری کو الیکشن ہونگے، ملک، جمہوریت، عوام اور تمام سیاسی جماعتوں کیلئے اچھا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈبے کھلیں گے تو پتہ لگے گا کس پارٹی کو زیادہ ووٹس ملے ہیں اور کس نے سیٹیں زیادہ لی ہیں، جن کی قومی اسمبلی میں زیادہ سیٹیں ہونگی انکا وزیراعظم ہوگا، اگلا وزیراعظم ملک کی بقا، جمہوریت اور عوام کیلئے کام کرے گا تو کوئی اسکو ہاتھ نہیں لگا سکتا۔

ان کا کہنا تھا کہ ابھی تک صرف پی ٹی آئی کا مقدمہ الیکشن کمیشن میں زیر سماعت ہے، دیگر تمام سیاسی جماعتیں اپنے امیدوار میدان میں لے آئے ہیں، اگر صاف اور شفاف انتخابات ہوگئے تو الیکشن کمیشن کی بہت بڑی کامیابی ہوگی۔

فاروق ایچ نائیک نے کہا کہ ہر آدمی کا قانونی، آئینی اور انفرادی حق ہے کہ وہ کسی بھی سیاسی جماعت کو چھوڑ کر اور سیاسی جماعت میں جائے۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...