Home Uncategorized فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی نے اپنے بیٹے کے ہمراہ پہلی تصویر شیئر کردی

فاسٹ باؤلر شاہین آفریدی نے اپنے بیٹے کے ہمراہ پہلی تصویر شیئر کردی

Share
Share

کراچی:سابق کپتان شاہد آفریدی کے داماد اور قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی نے اپنے بیٹے کے ہمراہ پہلی تصویر شیئر کردی۔

انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچز میں آرام دیے جانے کے بعد شاہین آفریدی اپنی فیملی کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں۔

شاہین شاہ آفریدی نے سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے بیٹے کو سینے پر لٹا رکھا ہے۔

تصویر میں بچے کا چہرہ مکمل دکھائی نہیں دے رہا جبکہ کیپشن میں شاہین آفریدی نے لکھا کہ وہ سکون میں ہیں۔

یاد رہے کہ شاہین اور انشا آفریدی کی شادی ستمبر 2023 میں ہوئی تھی اور انکے ہاں اگست 2024 میں بیٹے کی ولادت ہوئی جس کا نام انہوں نے علی یار رکھا تھا۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...