Home تازہ ترین برساتی نالے میں بہہ جانے والے کار سوار باپ بیٹی کاتاحال سراغ نہ لگایاجاسکا

برساتی نالے میں بہہ جانے والے کار سوار باپ بیٹی کاتاحال سراغ نہ لگایاجاسکا

Share
Share

اسلام آباد: ریسکیو کی امدادی ٹیمیں دوسرے روز بھی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز 5 میں برساتی نالے میں بہہ جانے والے باپ بیٹی اور گاڑی کا سراغ نہ لگاسکیں ۔

نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے فیز 5 میں برساتی نالے میں بہہ جانے والے کار سوار باپ بیٹی کاتاحال سراغ نہ لگایاجاسکا۔ ریسکیو کی امدادی ٹیمیں دوسرے روز بھی باپ بیٹی اور گاڑی کا سراغ لگانے میں ناکام رہیں ۔اندھیرے کے باعث امدادی ٹیموں کی جانب سے سرچ آپریشن روک دیا گیا۔امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے دوسر ے روز 30 کلومیٹر کے رقبے پر سرچ آپریشن جاری رکھا۔

گزشتہ روز اسحاق قاضی اپنی 25 سالہ بیٹی کے ہمراہ گاڑی میں سوار ہو کر گھر سے نکلے تھے ۔گاڑی برساتی نالے کے تیز پانی میں بہتے ہوئے نظروں سے اوجھل ہو گئی تھی ۔اسحاق قاضی گاڑی سے ہاتھ ہلا کر لوگوں سے مدد کی اپیل بھی کرتے رہے۔

Share
Related Articles

امریکی سینیٹر لنزے گراہم 71 برس کی عمر میں انتقال کر گئے

ریپبلکن رہنما اور صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قریبی اتحادی طویل سیاسی خدمات...

یورپ میں شدید گرمی کی لہر، جنگلات میں ہولناک آتشزدگی، ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

فرانس، اسپین، پرتگال اور یونان میں 42 ہزار ایکڑ سے زائد رقبہ...

لنڈا نوسکووا ومبلڈن اوپن خواتین سنگلز کی نئی چیمپئن بن گئیں

ہم وطن کیرولینا موچووا کو شکست دے کر کیریئر کا پہلا گرینڈ...

او آئی سی وزارتی کانفرنس برائے خواتین، تکنیکی سیشنز جاری، مرکزی اجلاس کل ہوگا

57 رکن ممالک کے 190 مندوبین کی شرکت، خواتین کے حقوق، بااختیار...