Home sticky post 6 تھک کے مقام پر تمام لاپتہ افراد کو نکالنے تک ریسکیو آپریشن جاری رہے گا،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

تھک کے مقام پر تمام لاپتہ افراد کو نکالنے تک ریسکیو آپریشن جاری رہے گا،وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان

Share
Share

گلگت:وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے کہا ہے کہ تھک کے مقام پر تمام لاپتہ افراد کو نکالنے تک ریسکیو آپریشن جاری رہے گا۔ سیلاب سے متاثرہ علاقے تھک، نیاٹ، کھنراور تھور کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کو آفت زدہ قرار دیتے ہوئے تھک کے مقام پر سیلاب کی زدمیں آکر جاں بحق ہونے والوں کے ورثاء کو حکومتی پالیسی کے تحت معاوضے (DEATH COMPENTION) دینے کا اعلان کیا۔

ان خیالات کا اظہار وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے تھک، نیاٹ اور تھور کے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کے بعد چلاس میں اعلیٰ سطحی اجلاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں صوبائی سیکریٹری برقیات،کمشنر، ڈپٹی کمشنر چلاس، ڈی جی جی بی ڈی ایم اے، ڈی آئی جی اور دیگر متعلقہ آفیسران نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہونے والے نقصانات، ریسکیو اور بحالی کے کاموں کے حوالے سے بریفنگ دی۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جن گھروں کو سیلاب کی وجہ سے نقصان پہنچا ہے ان کا مکمل سروے کرنے کے بعد حکومتی پالیسی کے تحت معاوضوں کی ادائیگی کو یقینی بنائی جائے گی۔ وزیر اعلیٰ نے متاثرین سیلاب کو ٹینٹ اور امدادی اشیاء کی فراہمی کو بھی یقینی بنانے کے احکامات دیئے۔

وزیر اعلیٰ نے ڈی جی جی بی ڈی ایم اے، ڈپٹی کمشنر چلاس سمیت تمام متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پینے کا صاف پانی، آبپاشی کے چینلز اور بجلی کی بحالی کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کریں۔ وزیر اعلیٰ نے ڈپٹی کمشنر چلاس کو ہدایت کی کہ آئندہ دو دنوں میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بنیادی سہولیات کی فوری فراہمی کیلئے ایمرجنسی نافذ کرنے کیلئے ضروری کارروائی مکمل کریں۔

وزیر اعلیٰ نے تھک چلاس میں سیلاب سے متاثرہ علاقے کے دورے کے موقع پر ڈی جی جی بی ڈی ایم اے، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر سمیت متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی کہ ریسکیو کے عمل کو تیز کیاجائے، اضافی مشینری ریسکیو کے عمل کو تیز کرنے کیلئے فراہم کی جائے۔ وزیر اعلیٰ نے ریسکیو آپریشن کے دوران پاک آرمی، جی بی سکاؤٹس، پولیس اور تھک کے عوام کے کردار کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ متاثرین کو ٹینٹ اور امدادی اشیاء فوری طور پر فراہم کئے جائیں گے اور لاپتہ افراد کونکالنے اور متاثرین کی بحالی کیلئے صوبائی حکومت تمام وسائل بروئے کار لارہی ہے۔ حکومت آزمائش کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیر اعلیٰ حاجی گلبر خان نے تھور چلاس میں بھی سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔

کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کو ہدایت کی کہ تھور شاہراہ کی بحالی کیلئے بھاری مشینری استعمال کی جائے تاکہ عوام کو آمد و رفت کے حوالے سے سہولت فراہم کی جاسکے۔ وزیر اعلیٰ نے تھور میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بھی پینے کے پانی، بجلی، آبپاشی کے چینلز اور رابطہ سڑکوں کی بحالی کیلئے ایمرجنسی بنیادوں پر اقدامات کرنے کے احکامات دیئے۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ کے ہمراہ مشیر جنگلات حاجی شاہ بیگ اور صوبائی وزیر زراعت انجینئر انور بھی موجود تھے۔

Share
Related Articles

ضرورت پڑنے پر ایران کے خلاف کارروائی دوبارہ شروع کی جا سکتی ہے، امریکی وزیرِ دفاع

سنگاپور: امریکی دفاعی پالیسی پر اہم بیان امریکی وزیرِ دفاع پیٹ ہیگسیتھ...

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

رامیپرل دوا کی کھیپ میں خوراک کی خرابی کا انکشاف، برطانیہ میں ہیلتھ الرٹ جاری

لندن: بلڈ پریشر اور گردوں کے مریضوں کے لیے اہم انتباہ برطانیہ...

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونا مزید مہنگا، چاندی سستی ہوگئی

کراچی: عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کا...