Home Uncategorized شوٹنگ کے دوران فاطمہ ثنا شیخ کو مرگی کا دورہ پڑا، دیا مرزا

شوٹنگ کے دوران فاطمہ ثنا شیخ کو مرگی کا دورہ پڑا، دیا مرزا

Share
Share

ممبئی:بالی ووڈ کی سینئر اداکارہ دیا مرزا نے انکشاف کیا ہے کہ فلم دھک دھک کی شوٹنگ کے دوران ساتھی اداکارہ فاطمہ ثنا شیخ کو مرگی کا دورہ پڑا تھا۔

واضح رہے کہ دیا مرزا ریکھی اس برس اپنی تیسری فلم دھک دھک کی ریلیز کی تیاری کررہی ہیں، اس سے قبل ان کی دو فلمیں بھید اور میڈ ان ہیون سیزن ٹو ریلیز ہوچکی ہیں۔

فلم دھک دھک جو چار خواتین کے گرد گھومتی ہے اور وہ موٹر سائیکل پر ایک ایڈوانچر سفر کے نکلتی ہیں۔

یہ اداکارہ تاپسی پنو کے بطور پروڈیوسر پہلی فلم ہے جبکہ اس میں رتنا پاٹھک شاہ، فاطمہ ثنا شیخ اور سنجنا سانگی شامل ہیں، فلم 13 اکتوبر کو تھیٹرز پر ریلیز ہوگی۔

بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران 41 سالہ دیا مرزا نے کہا کہ سیٹ پر ایک بہت ہی مصروف دن کے موقع پر فاطمہ ثنا شیخ کو مرگی کا دورہ پڑا۔

انہوں نے کہا کہ سفر کے دوران آکسیجن کی کمی تھی اور روٹس بہت مشکل اور تھکا دینے والے تھے جس کی وجہ سے یہ صورتحال پیدا ہوئی، تاہم فاطمہ کچھ دیر میں نارمل ہوگئی تھیں۔

دیا مرزا کا کہنا تھا کہ اس موقع پر فلم کے عملے نے کافی مدد کی اور ایسا ہمیشہ ہوتا ہے کہ سیٹ پر موجود لوگ ایک دوسرے کو سنبھالتے ہیں۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...