Home سیاست فواد چوہدری نے ایپلٹ ٹریبونل کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

فواد چوہدری نے ایپلٹ ٹریبونل کا فیصلہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دیا

Share
Share

لاہور: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری نے لاہور ہائیکورٹ میں ایپلٹ ٹریبونل کا فیصلہ چیلنج کر دیا۔

ایپلٹ ٹریبونل نے فواد چوہدری کے این اے 60 اور 61 سے کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کو برقرار رکھا تھا، جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں فل بینچ جمعہ کے روز سماعت کرے گا۔

فواد چوہدری کی جانب سے ایڈووکیٹ ظفر اقبال مانگٹ نے اپیل دائر کی، انہوں نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ ایپلٹ ٹریبونل نے حقائق کے منافی فیصلہ سنایا۔

فواد چوہدری پر بیرون ملک دوروں اور بیان حلفی کے مصدقہ نہ ہونے کے اعتراضات لگائے گئے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ایپلٹ ٹریبونل کا فیصلہ معطل کر کے الیکشن لڑنے کی اجازت دے۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...