Home سیاست فواد چوہدری کو دو ہفتے کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

فواد چوہدری کو دو ہفتے کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی

Share
Share

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو دو ہفتے کیلئے بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے فواد چوہدری کی بیرون ملک جانے کی اجازت سے متعلق درخواست کی سماعت کی۔ اسلام آباد ہائی کورٹ نے فواد چوہدری کو 10 سے 24 اگست تک بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔ ڈپٹی اٹارنی جنرل نے جواب جمع کروانے کے لیے عدالت سے وقت طلب کرلیا۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی سفری پابندی کی فہرست سے نام نکلوانے کی درخواست پر اسلام آباد ہائیکورٹ نے 5 جولائی کو سماعت کی تھی اور وزارتِ داخلہ کے نمائندے کو ذاتی حیثیت میں 9 جولائی کو طلب کیا تھا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...