Home سیاست ‎فواد چوہدری ضمانت ملنے کے بعد اڈیالہ جیل سے رہا

‎فواد چوہدری ضمانت ملنے کے بعد اڈیالہ جیل سے رہا

Share
Share

‎راولپنڈی: سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو ضمانت ملنے کے بعد اڈیالہ جیل سے رہا کر دیا گیا۔سابق وفاقی وزیرجہلم میں زمین سے متعلق نیب کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید تھے۔
‎سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ٹوئٹ میں تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چوہدری کی اہلیہ نے اپنے شوہر کی رہائی سے آگاہ کیا، حبا فواد نے رہائی کے بعد فوادچوہدری کے ساتھ ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں دونوں خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے ہیں۔
‎جیل حکام کے مطابق فواد چوہدری کی 2 روز قبل ضمانت منظور ہوئی، رہائی کا پروانہ ملنے کے بعد انہیں جیل سے رہا کر دیا گیا، سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری جہلم میں زمین سے متعلق نیب کیس میں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید تھے۔
‎سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے ضمانت بعد از گرفتاری کیلئے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا جس کے بعد عدالت نے پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما فواد چوہدری کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم جاری کر دیا تھا۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...