Home سیاست فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

Share
Share

اسلام آباد:الیکشن کمیشن آف پاکستان نے معاون وکیل فواد چوہدری کی جانب سے کی گئی استدعا مسترد کرتے ہوئے فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے ۔

سابق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی، جس میں الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردئیے۔

چیف الیکشن کمشنر کی سربراہی میں 5 رکنی کمیشن نے کیس کی سماعت کی، جس میں فواد چوہدری کے معاون وکیل الیکشن کمیشن میں پیش ہوئے اور کیس ملتوی کرنے کی درخواست کی۔

دوران سماعت اسلام آباد پولیس کے اہل کار نے بتایا کہ میں فواد چوہدری کے وارنٹ کی تعمیل کے لیے ان کی رہائش گاہ گیا، جہاں ان کے بھائی فیصل چوہدری ملے اور انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف سیاسی مقدمات ہیں، وہ ہمیں بھی نہیں ملے۔

ممبر الیکشن کمیشن نے استفسار کیا کہ کیا فواد چوہدری آئے ہیں؟وہ نہ خود آئے اور نہ ہی استثنا کی کوئی درخواست دی ہے۔ جس پر معاون وکیل نے جواب دیا کہ ہائی کورٹ میں آج وکیلِ الیکشن کمیشن نے دلائل دینے ہیں۔ کیس ملتوی کردیں کیوں کہ ہائی کورٹ ایک دو دن میں فیصلہ کردے گی۔

الیکشن کمیشن نے معاون وکیل فواد چوہدری کی جانب سے کی گئی استدعا مسترد کردی اور توہین الیکشن کمیشن کیس میں فواد چوہدری کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔

بعدازاں الیکشن کمیشن نے فواد چوہدری کے خلاف توہین کمیشن کیس کی سماعت 20 جولائی تک ملتوی کردی۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...