Home سیاست فواد حسن فواد نگران کابینہ میں اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے ، الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

فواد حسن فواد نگران کابینہ میں اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے ، الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا

Share
Share

اسلام آباد:فواد حسن فواد نگران کابینہ میں اپنے عہدے پر برقرار رہیں گے ، الیکشن کمیشن نے محفوظ فیصلہ سنا دیا ، فیصلے میں کہا گیاکہ درخواست بادی النظر میں ذاتی رنجش کا باعث لگتی ہے سیاسی وابستگی کا الزام ثابت نہیں ہوا فواد حسن فواد بطور بیورو کریٹ اچھی شہرت کے حامل رہے ۔

الیکشن کمیشن نے نگران وفاقی وزیر فواد حسن فواد پرسیاسی وابستگی کے الزام سے متعلق درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا ۔الیکشن کمیشن نے عزیز الدین کاکا خیل کی درخواست مسترد کردی۔

فیصلے میں کہا گیاکہ درخواست گزار کی جانب سے سیاسی وابستگی کا الزام ثابت نہیں ہوا۔فواد حسن فواد اپنے عہدے کے حوالے سے عام انتخابات پر اثرانداز نہیں ہوسکتے ۔

فواد حسن فواد کے خلاف درخواست بادی النظر میں ذاتی رنجش کا باعث لگتی ہے وہ اہم پوزیشن پرتعینات رہے اور بطور بیورو کریٹ اچھی شہرت کے حامل رہے۔

خیال رہے کہ عزیز الدین کاکا خیل نے فواد حسن فواد کیخلاف الیکشن کمیشن میں درخواست دائرکی تھی جس میں سیاسی وابستگی کا الزام عائد کیا تھا۔

Share
Related Articles

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...