Home Uncategorized نیمل خاور خان کی کاسمیٹک سرجری پر نند فضیلہ عباسی نے خاموشی توڑ دی

نیمل خاور خان کی کاسمیٹک سرجری پر نند فضیلہ عباسی نے خاموشی توڑ دی

Share
Share

اسلام آباد: اداکارہ نیمل خاور خان کی کاسمیٹک سرجری پر نند فضیلہ عباسی کا بیان سامنے آگیا۔فضیلہ عباسی نے ان الزامات کو مسترد اور جھوٹی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُنہوں نے یا ان کے کلینک نے اس قسم کی کوئی سرجری نہیں کی ہے۔

حمزہ علی عباسی کی اہلیہ نیمل خاور خان ان دنوں اپنی کاسمیٹک سرجری کی وجہ سے شہ سُرخیوں کا حصہ بنی ہوئی ہیں اور سوشل میڈیا پر اداکارہ کی تصاویر سامنے آنے کے بعد ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے الزام عائد کیا ہے کہ نیمل کی کاسمیٹک سرجری ان کی نند فضیلہ عباسی جو کہ ایک ڈرماٹولوجسٹ ہیں، نے کی ہے اور اُن کا چہرہ بگاڑ دیا ہے۔

تاہم فضیلہ عباسی نے ان الزامات کو مسترد اور جھوٹی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ اُنہوں نے یا ان کے کلینک نے اس قسم کی کوئی سرجری نہیں کی ہے۔

ڈاکٹر فضیلہ عباسی نے اپنی پوسٹ میں کہا کہ یہ سوشل میڈیا پر کی جانے والی تنقید اور قیاس آرائیاں بلا جواز اور مکمل طور پر غیر ضروری ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کہ ’یہ واقعی افسوسناک کہ کس طرح بے بنیاد اور غلط مفروضے سوشل میڈیا کے ذریعے لوگوں کی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگیوں پر حملہ کرنے کے لیے پھیلائے جاتے ہیں۔

خیال رہے کہ اداکارہ نیمل خاور خان کی نئی تصاویر سوشل میڈیا پر خوب وائرل وہ رہی ہیں جس پر سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ واضح دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ کا چہرے پہلے سے بالکل مختلف ہے اور انہوں نے ناک کی سرجری کروائی ہے۔

نیمل کے مداحوں کا کہنا ہے کہ وہ قدرتی طور پر ہی بےحد خوبصورت تھیں اور انہیں اس سرجری کی کوئی ضرورت نہیں تھی جبکہ سرجری کی وجہ سے اب وہ اداکارہ سارہ لورین جیسی دکھائی دے رہی ہیں۔

Share
Related Articles

سٹاک ایکسچینج میں تیزی برقرار، انڈیکس ایک لاکھ 11 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم، انڈیکس ایک لاکھ 11...

پنجاب کی ایئر لائن کے قیام کی تجویز کا جائزہ لیا جا رہا ہے، مریم نواز

لاہور:وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ وزیرِ اعظم کی...

لیلیٰ زبیری نے کس بالی ووڈ اداکار کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیا؟

 سینئر اداکارہ لیلیٰ زبیری نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں ماضی میں...