Home sticky post 3 ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ

ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ

Share
Share

اسلام آباد:فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) نے انکم ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق ریٹرن جمع کرانے کی مقررہ تاریخ میں کوئی عمومی توسیع نہیں دی جائے گی شدید مجبوری کی صورت میں صرف 15 روز کی انفرادی توسیع ممکن ہوگی جس کی منظوری شرائط کے ساتھ دی جائے گی۔

ایف بی آر نے ریٹرن فائلنگ کی ڈیڈ لائن میں توسیع سے متعلق خبروں کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ زیادہ تر ٹیکس دہندگان ایسے علاقوں میں رہتے ہیں جو حالیہ سیلاب سے متاثر نہیں ہوئے اور ریٹرن فائلنگ کے لیے پہلے ہی کافی وقت دیا گیا ہے۔

ایف بی آر نے واضح کیا کہ آئرس سسٹم کے سست ہونے کی افواہیں بھی غلط اور بے بنیاد ہیں۔ پورٹل مکمل طور پر فعال ہے اور درست طریقے سے چل رہا ہے۔

مقررہ تاریخ کے بعد ریٹرن فائل نہ کرنے والوں پر جرمانہ عائد ہوگا اور انہیں لیٹ فائلر کا اسٹیٹس دیا جائے گا۔

یاد رہے کہ سالانہ آمدن کے گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔

Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...