Home Uncategorized واٹس ایپ سٹوری یا سٹیٹس میں دوسروں کو مینشن کرنے کا فیچر پیش

واٹس ایپ سٹوری یا سٹیٹس میں دوسروں کو مینشن کرنے کا فیچر پیش

Share
Share

کیلیفورنیا: واٹس ایپ نے سٹوری یا سٹیٹس میں دوسروں کو مینشن کرنے کا فیچر پیش کر دیا۔

کمپنی کے مطابق نئے فیچر کے تحت اب صارفین کسی بھی قریبی دوست کو اپنی سٹوری یا سٹیٹس میں مینشن کر سکیں گے اور مینشن ہونے والا شخص مذکورہ سٹوری کو ری شیئر بھی کر سکے گا۔

اسی طرح سٹوری یا سٹیٹس کو لائیک کرنے کا فیچر بھی پیش کر دیا گیا، اب تک صرف سٹوری یا سٹیٹس کو دیکھنے والے افراد کے ویوز دیئے جاتے تھے لیکن اب دوسرے لوگ سٹیٹس کو فیس بک پوسٹ کی طرح لائیک بھی کر سکیں گے۔

فیچر کے تحت کسی بھی سٹوری یا سٹیٹس کو لائیک کرنے والے شخص کا لائیک ری ایکشن کوئی تیسرا صارف نہیں دیکھ سکے گا، صرف سٹوری شیئر کرنے والا شخص ہی لائیکس اور ری ایکشنز کو دیکھ سکے گا۔

 

نئے فیچر کے تحت جیسے ہی کوئی صارف دوسرے صارف کو سٹوری یا سٹیٹس میں مینشن کرے گا واٹس ایپ اسے ایک نوٹیفکیشن بھیج کر بتائے گا کہ اسے کسی سٹوری میں مینشن کیا گیا ہے اور مینشن ہونے والا شخص سٹوری کو ری شیئر بھی کر سکے گا۔

کسی بھی سٹوری یا سٹیٹس میں مینشن ہونے والے شخص سے متعلق بھی کوئی تیسرا فرد نہیں جان سکے گا۔

اگرچہ واٹس ایپ نے مذکورہ فیچر کو پیش کرنے کا اعلان کر دیا ہے، تاہم فوری طور پر یہ فیچر تمام صارفین کو دستیاب نہیں، لیکن جلد ہی ان تک تمام صارفین کو رسائی دی جائے گی۔

واٹس ایپ کے مطابق اگلے چند ماہ میں سٹیٹس اور اپ ڈیٹس کی ٹیب میں مزید خصوصیات شامل کی جائیں گی تاکہ صارفین کیلئے اہمیت کے حامل لوگوں سے قریب رہنا آسان ہو سکے۔

Share
Related Articles

بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا،غیر ملکی شہری بھی پتنگ بازی کے جوش میں شامل

لاہور میں بہترین انتظامات کے باعث بسنت کا مزہ دوبالا ہو گیا۔شہریوں...

نئی سوچ، جدت پسندی اور بدلتے زمانے کے تقاضوں کو اپنانا ہی نوجوانوں کے روشن مستقبل کی ضمانت ہے،مصدق ملک

اسلام آباد:وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی سینیٹر مصدق ملک نے کہا ہے کہ...

پاکستان دشمنی میں مبتلا بھارتی میڈیا کا ایک اور جھوٹا پروپیگنڈا بے نقاب

اسلام آباد:گودی میڈیا جھوٹ، فریب اور پروپیگنڈا کے ہتھیار سے خطہ میں...

ایپل نے آئی فون سیریز کا 17 واں ایڈیشن متعارف کرا دیا

کیلیفورنیا :ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے اپنی فلیگ شپ ڈیوائس آئی فون 17...