Home سیاست عمران خان کی دونوں بہنیں جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

عمران خان کی دونوں بہنیں جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

Share
Share

اسلام آباد:اسلام آباد کی سیشن عدالت نے عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ خان اور عظمیٰ خان کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

دو روز قبل اسلام آباد سے گرفتار ہونے والی علیمہ خان، عظمیٰ خان کو آج اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے دونوں کو ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا۔

سیشن عدالت نے سابق سپیکر قومی اسمبلی اسدقیصرکے بھائی عدنان خان کو بھی ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا۔

ڈیوٹی جج نے علیمہ خان، عظمیٰ خان اور دیگر ملزمان کوکل انسداد دِہشتگردی عدالت پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔

خیال رہے کہ عمران خان کی بہنوں کو 2 روز قبل اسلام آباد پولیس نے ڈی چوک سے گرفتار کیا تھا۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...