Home نیوز پاکستان پشاور میں لوڈ شیڈنگ سے تنگ مشتعل مظاہرین نے دلہ زاک گرڈ اسٹیشن پر دھاوا بول دیا

پشاور میں لوڈ شیڈنگ سے تنگ مشتعل مظاہرین نے دلہ زاک گرڈ اسٹیشن پر دھاوا بول دیا

Share
Share

پشاور: بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کے دوران مشتعل مظاہرین نے دلہ زاک گرڈ اسٹیشن دھاوا بول دیا۔

 

ترجمان پیسکو کے مطابق پیسکو کے دلہ ذاک گرڈ اسٹیشن میں 800 سے زائد مشتعل مظاہرین زبردستی داخل ہوئے جنہوں نے گرڈ سے منسلک تمام فیڈرز سے بجلی کی سپلائی بند کردی۔

ترجمان پیسکو نے کہا کہ گرڈ اسٹیشن آف کرنے سے پشاور کے بیشتر علاقوں میں بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی، مظاہرین نے گرڈ اسٹیشن کے سامنے سڑک بند کر کے احتجاج کیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ مظاہرین کا تعلق گلوزئی، محمد زئی اور گل بیلہ فیڈرز سے ہے، گلوزئی فیڈر پر لائن لاسز91، محمدزئی پر 89 جبکہ گل بیلہ پر لاسز 75 فیصد سے زائد ہیں۔ لائن لاسز کی زیادتی کی وجہ سے مذکورہ فیڈرز پر لوڈمنیجمینٹ کی جاتی ہے۔

مظاہرین کا کہنا ہے کہ محمد زئی فیڈر پر 16 گھنٹے اور گلوزئی فیڈر پر 20 گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے، جب تک واپڈا کے اعلیٰ افسران ہمارا مسئلہ حل نہیں کرتے اس وقت تک احتجاج جاری رہے گا۔

Share
Related Articles

پاکستان سپر لیگ کے 11ویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان

لاہور:پاکستان سپر لیگ کے گیارہویں ایڈیشن کے شیڈول کا اعلان کردیا گیا۔ایونٹ...

بنگلا دیش کے خلاف پہلے ون ڈے میں تین پاکستانی کھلاڑی ڈیبیو کریں گے، شاہین آفریدی

ڈھاکا:ون ڈے ٹیم کے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے تصدیق کی ہے...

بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی ملاقات کروا دی گئی

راولپنڈی:پاکستان تحریک انصاف کے بانی عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ...

ملک بھر کی مساجد میں لاکھوں فرزندانِ اسلام اعتکاف میں بیٹھ گئے

اسلام آباد:رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں ملک بھر کی مساجد میں...