Home سیاست ‎وفاقی کابینہ اجلاس ،تنخواہوں میں 25 اور پنشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری

‎وفاقی کابینہ اجلاس ،تنخواہوں میں 25 اور پنشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری

Share
Share

  اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے نئے مالی سال کے بجٹ دستاویزات کی منظوری دے دی، تنخواہوں میں 25 فیصد اور پنشن میں 15 فیصد تک اضافہ کیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کے زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں بجٹ تجاویز پیش کی گئیں جس پر  کابینہ نے فنانس بل 2024-2025 کو قومی اسمبلی میں پیش کرنے کی منظوری دے دی۔

کابینہ اجلاس میں کسانوں، نوجوانوں، صنعتوں کے لیے پیکیج کی منظوری دی گئی، آئندہ مالی سال میں تمام تر اسکیموں کا اعلان وفاقی وزیر خزانہ اپنی بجٹ تقاریر میں کریں گے۔

کابینہ نے گریڈ ایک تا 16 کے ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اور گریڈ 17 تا 22 کی تنخواہوں میں 20 فیصد تک اضافے کی منظوری دے دی۔ اسی طرح پنشن کی مد میں 15 فیصد اضافہ کیا جائے گا۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم نے کابینہ اجلاس سے تمام افسران کو باہر جانے کا حکم دیا جس پر تمام افسران کابینہ اجلاس سے اٹھ کر باہر آگئے اور صرف وزرا رہ گئے،وزیراعظم نے ہدایت دی کہ رازداری کو برقرار رکھا جائے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...