Home نیوز پاکستان وفاقی کابینہ اجلاس ، ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ ، مختلف بلز کی منظوری

وفاقی کابینہ اجلاس ، ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ ، مختلف بلز کی منظوری

Share
Share

اسلام آباد: وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس میں ملکی سیاسی و معاشی صورتحال کا جائزہ لیاگیا۔اجلاس میں وفاقی کابینہ نے مختلف بلز کی منظوری دیدی

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ اجلاس میں 12 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا ، اجلاس میں بورڈ آف انویسٹمنٹ آرڈیننس میں ترامیم منظورکرلی گئی جبکہ ای تحفظ بل 2023 کی بھی اصولی منظوری دیدی گئی۔

وفاقی کابینہ نے پرسنل پروٹیکشن بل کی بھی اصولی منظوری دیدی۔کابینہ نے ای سی ایل سے 55 مختلف شخصیات کے نام ڈالنے اور نکالنے کی منظوری دے دی جبکہ احتساب عدالتوں کی تنظیم نو کی بھی منظوری دیدی گئی۔

وفاقی کابینہ نے ایس این جی پی ایل کے بورڈ آف ڈائیریکٹرز کی تشکیل کی منظوری دیدی جبکہ ای سی سی کے 24 جولائی کے فیصلوں کی بھی توثیق کردی گئی۔

کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے 10 جولائی کیفیصلوں کی توثیق جبکہ کابینہ کمیٹیز قانون سازی، انٹرگورنمنٹل کمرشل ٹرانزکشنز کے فیصلوں کی بھی توثیق کردی گئی۔

کابینہ نے اسلام آباد نیچر کنزرویشن اینڈ وائلڈ لائف مینجمنٹ ایکٹ کی منظوری دیدی۔وفاقی کابینہ میں قومی بھنگ پالیسی کی منظوری موٴخرکردی گئی ، قومی بھنگ پالیسی کابینہ کے آئندہ اجلاس میں پیش ہوگی ، قومی بھنگ پالیسی کا جائزہ لینے کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے جس کی سربراہی وزیر دفاع کریں گے۔

Share
Related Articles

دنانیر مبین کی سوشل میڈیا پر نرمی اور ہمدردی کی اپیل

کراچی: اداکارہ دنانیر مبین نے سوشل میڈیا پر تصاویر پر کیے جانے...

ثناء یوسف قتل کیس: مزید گواہ کا بیان ریکارڈ، سماعت ملتوی

اسلام آباد: ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ میں ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل...

مئی 2026: پاکستانیوں کے لیے ممکنہ طویل تعطیلات کا مہینہ

اسلام آباد: مئی 2026 پاکستانیوں کے لیے تعطیلات کے حوالے سے خاصا...

وزیر خزانہ: معیشت بہتری کی جانب، اصلاحات کا عمل جاری

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ پاکستان...