Home سیاست وفاقی کابینہ کا اجلاس آج، 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری کا امکان

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج، 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری کا امکان

Share
Share

لاہور: وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہوگا جس میں 26 ویں آئینی ترمیم کے مسودہ کی منظوری متوقع ہے۔

وزیراعظم شہبازشریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج دوپہر ڈھائی بجے ہوگا جس میں کابینہ 26 ویں آئینی ترمیم کا مسودہ منظور کرے گی، بعض تبدیلیوں کے بعد کابینہ سے ترمیمی بل کی منظوری لی جائے گی۔

اس حوالے سے وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ کا کہنا ہے کہ پارلیمانی کمیٹی میں ڈرافٹ کو حتمی شکل دی گئی ہے، مولانا فضل الرحمان کے مسودے کو بھی ڈرافٹ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

گزشتہ روز وزیر اعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا خصوصی اجلاس ہوا جس میں آئینی ترامیم کے بل کی منظوری دیئے جانے کا امکان تھا۔

ادھر سینیٹ کا اجلاس آج سہ پہر تین بجے جب کہ قومی اسمبلی کا اجلاس شام 6 بجے ہوگا۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...