Home سیاست وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب ، پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق منظوری لی جائے گی

وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب ، پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق منظوری لی جائے گی

Share
Share

اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت ہونے والے اجلاس میں پی ٹی آئی پر پابندی کے حوالے سے منظوری لی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان، سابق صدر عارف علوی اور ڈپٹی سپیکر قاسم سوری کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی کی منظوری لی جائے گی۔

کابینہ اجلاس کے دوران ملکی سیاسی، معاشی صورتحال کا جائزہ بھی لیا جائے گا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت نے پی ٹی آئی پر پابندی لگانے اور عمران خان، عارف علوی، قاسم سوری پر آرٹیکل 6 کے تحت غداری کا مقدمہ چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس استحکام پاکستان پارٹی میں شامل

اسلام آباد: آزاد کشمیر کے سابق وزیراعظم سردار تنویر الیاس نے اپنے...

جیل اصلاحات قومی کانفرنس: قیدیوں کے بنیادی انسانی حقوق کا تحفظ ناگزیر، مریم نواز

جیل اصلاحات کو انسانی وقار اور انصاف سے جوڑ دیا گیا اسلام...