Home sticky post 4 وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا

Share
Share

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عیدالفطر کی تعطیلات کا اعلان کر دیا۔
کابینہ ڈویژن نے سرکاری تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق عید الفطر پر 3 چھٹیاں ہوں گی۔
نوٹیفکیشن کے مطابق 31 مارچ (بروز پیر) سے 2 اپریل (بروز بدھ) تک عیدالفطر کی تعطیلات ہوں گی۔
ادھر گزشتہ روز ماہرین فلکیات کی جانب سے رمضان المبارک 29 روز اور عید الفطر 31 مارچ کو ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔
ماہرین فلکیات کا کہنا ہے کہ رواں رمضان المبارک 29 دنوں کا ہوگا جبکہ عید الفطر 31 مارچ کو منائے جانے کا امکان ہے، ملک میں 30 مارچ کی شام عیدالفطر کا چاند نظر آنے کا امکان ہے، غروب آفتاب کے وقت چاند کی عمر 26 گھنٹے ہوگی اور چاند نظر آنے کے امکانات واضح ہونگے۔
ماہرین فلکیات کے مطابق 30 روزے پورے ہونے کی صورت میں عید الفطر یکم اپریل (بروز منگل) کو ہوگی۔

Share
Related Articles

شعیب ملک اور ثناء جاوید کے ہاں پہلے بچے کی متوقع،سوشل میڈیا پرخبریں گردش کرنے لگیں

کراچی :پاکستان کے سابق کرکٹر شعیب ملک اور اداکارہ ثناء جاوید کے...

سپریم کورٹ کا اہم اقدام ، خصوصی اینٹی کرپشن ہاٹ لائن قائم کر دی

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے اہم اقدام اٹھاتے ہوئے خصوصی...

سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کا کیس، علیمہ خان جے آئی ٹی کے سامنے پیش

اسلام آباد:سوشل میڈیا پر منفی پروپیگنڈے کے کیس میں بانی پی ٹی...

وزیراعظم وفد کے ہمراہ اہم دورے پرسعودی عرب روانہ

اسلام آباد:وزیراعظم محمد شہباز شریف اعلی سطح کے وفد کے ہمراہ سعودی...