Home تازہ ترین وفاقی حکومت کا آئی ایم ایف کی شرط پر قائم کردہ ٹیکس پالیسی آفس کو فعال کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا آئی ایم ایف کی شرط پر قائم کردہ ٹیکس پالیسی آفس کو فعال کرنے کا فیصلہ

Share
Share

اسلام آباد:وفاقی حکومت نے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ( آئی ایم ایف) کی ایک اور شرط پر قائم کردہ ٹیکس پالیسی آفس کو فعال کرنے کے لیے ایک ڈی جی اور 5 ڈائریکٹرز تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس کے لیے ، وزارت خزانہ نے پالیسی آفس میں ایک ڈی جی اور 5 ڈائریکٹرز تعینات کے لیے اہل امیدواروں سے درخواستیں بھی طلب کرلی ہیں۔

ٹیکس پالیسی آفس میں ڈائریکٹرز جنرل کی تعیناتی اسپیشل پروفشنل پے اسکیل ون کے تحت ہوگی ان میں ڈائریکٹر اکنامک انلاسز، ڈائریکٹر بزنس ٹیکسیشن، ڈائریکٹر پرسنل ٹیکسیشن، ڈائریکٹر انٹرنیشنل ٹیکسیشن کی تعیناتی ہوگی آفس میں ڈائریکٹرز کی تعیناتی اسپیشل پروفشنل پے اسکیل ٹو کے تحت ہوگی۔

وزارت خزانہ نے چھ اپریل تک نیشنل جاب پورٹل پر درخواستیں طلب کر لی ہیں جبکہ ٹیکس پالیسی آفس قائم کرنے کا نوٹیفکیشن گزشتہ ماہ جاری ہوا تھا، وفاقی حکومت نے پالیسی سازی اور ٹیکس وصولی کو الگ الگ کیا ہے، ایف بی آر کو صرف ٹیکس وصولی کے کام کی حد تک محدود کیا گیا۔

وزارت خزانہ کے مطابق یہ آفس براہ راست وزیر خزانہ و ریونیو کو رپورٹ کرے گا، اسے حکومتی اصلاحاتی ایجنڈا بنانے پر کام کے لیے قائم کیا گیا ہے اور یہ ٹیکس پالیسیوں اور تجاویز کا تجزیہ کرے گا اس کے تحت ڈیٹا ماڈلنگ، ریونیو، اکنامک فار کاسٹنگ کے ذریعے ٹیکس پالیسیوں اور تجاویز کا تجزیہ ہوگا۔

خیال رہے کہ پاکستان کی جانب سے آئی ایم ایف کو ٹیکس پالیسی سازی، وصولی عمل کو خود مختار رکھنے کی یقین دہانی کرائی گئی تھی، پالیسی آفس انکم، سیلز ٹیکس، ایف ای ڈی پالیسی رپورٹس وزیر خزانہ کو پیش کرے گا، اور ٹیکس فراڈ کم کرنے کے لیے خامیوں پر قابو پا کر ٹیکس کے نفاذ پر توجہ دی جائے گی۔

Share
Related Articles

حکومت نے پاکستانی صحافیوں کے دورۂ اسرائیل کا نوٹس لے لیا

اسلام آباد:حکومت نے پاکستانی صحافیوں کے اسرائیل جانے سے متعلق رپورٹس کا...

ملک میں جلد بجلی کی قیمتوں میں کمی کردی جائے گی،اویس لغاری

اسلام آباد:وفاقی وزیر توانائی اویس خان لغاری نے میڈیا رپورٹس کو مسترد...

زمین سے ہزاروں نوری سال دور عجیب و غریب ساخت کا حیرت انگیز ستارہ

زمین سے تقریباً 6,500 نوری سال کے فاصلے پر ایک عجیب و...

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی والدہ کی نماز جنازہ ادا،سیاسی و عسکری شخصیات کی شرکت

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کی والدہ کی نماز...