Home نیوز پاکستان وفاقی وزیر داخلہ کا نادرا سینٹر لاہورکا دورہ، شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیئے

وفاقی وزیر داخلہ کا نادرا سینٹر لاہورکا دورہ، شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیئے

Share
Share

لاہور: وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے لاہور شملہ پہاڑی میں نادرا سینٹر کا دورہ کیا، شہریوں نے شکایات کے انبار لگا دیئے۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی آمد پر نادرا سینٹر میں شدید رش نظر آیا، وفاقی وزیر نے شہریوں کی شکایات پر سٹاف کی کمی کا نوٹس لے لیا اور نادرا سینٹر شملہ پہاڑی کو بہت جلد مثالی سینٹر بنا نے کی یقین دہائی کرائی۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ شہریوں کی شکایات کا جلد ازالہ کیا جائے گا، میں نے سینٹر کا دورہ کرکے تمام حالات کا خود جائزہ لیا ہے، آپ کے مسائل حل کرنا کوئی احسان نہیں، یہ آپ کا حق اور ہماری ذمہ داری ہے۔

ادھر محسن نقوی سے گفتگو کرتے ہوئے بزرگ شہری نے کہا کہ آپ آگئے ہیں اب ہمارے مسئلے حل ہو جائیں گے، آپ کا بہت نام ہے، یقین ہے کہ نادرا سینٹر کو بھی آپ ہی بہتر بنائیں گے۔

Share
Related Articles

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...

ترک صدر کی حمایت سے پاکستان کو ثالثی کا کردار ملا، وزیراعظم شہباز شریف

ترکیہ کو پاکستان کا مضبوط اور مخلص اتحادی قرار استنبول میں منعقدہ...

استنبول میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس

استنبول: ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان کے امن، ترقی...

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں معمولی کمی کر دی، عوام نے مزید ریلیف کا مطالبہ کر دیا

پیٹرول اور ڈیزل سستا، نئی قیمتوں کا اطلاق فوری اسلام آباد: وفاقی...