Home sticky post 4 اوورسیز پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے پر وفاقی وزیر چوہدری سالک کا نوٹس

اوورسیز پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے پر وفاقی وزیر چوہدری سالک کا نوٹس

Share
Share

اسلام آباد:اوورسیز پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کرنے کے معاملے پر وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے نوٹس لیتے ہوئے وزارت داخلہ کو باقاعدہ خط لکھ دیا۔

پاکستان بزنس فورم فرانس نے اس مسئلے کو وفاقی وزیر کے سامنے اٹھایا تھا۔

چوہدری سالک حسین کا کہنا تھا کہ یہ انتہائی نازک مسئلہ ہے لہٰذا معاملے کی فوری انکوائری کی جائے، سمندر پار پاکستانی ہمارا سرمایہ ہیں انہیں ناجائز تنگ نہ کیا جائے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سمندر پار پاکستانیوں سے زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی، وزارت ایئرپورٹس پر سمندر پار پاکستانیوں کے لیے فسلیٹیشن ڈیسک قائم کرے گی۔

پاکستان بزنس فورم فرانس کے سرپرست اعلیٰ ابراہیم ڈار، چیئرمین ظہور اقبال اور صدراسلم چوہدری کی طرف سے وفاقی وزیر کو خط بھیجا گا تھا۔

خط کے متن کے مطابق ہزاروں اوورسیز پاکستانیوں کے پاسپورٹ بلاک کیے جانے کی خبریں مل رہی ہیں، پاکستانی ایئرپورٹس پر عملہ اوورسیز پاکستانیوں کو روک کر چار سے پانچ لاکھ روپے رشوت لے رہا ہے۔

خط کے مطابق دستاویزات کی انکوائری تک فلائٹ مس ہو جانے کا کہہ کر اوورسیز پاکستانیوں کو مجبور کیا جا رہا ہے، اوورسیز پاکستانیوں میں تشویش پائی جا رہی ہے، مسئلہ حل کر کے حکومت پر اعتماد بحال کیا جائے۔

Share
Related Articles

ملک میں سونے کی قیمتوں میں آج بڑا اضافہ

کراچی :پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں آج...

امریکا کا اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز کے بم فروخت کرنے کی منظوری کا فیصلہ

واشنگٹن:امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے اسرائیل کو 151 ملین ڈالرز...

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سعودی وزیر دفاع سے ملاقات، ایرانی ڈرون اور میزائل حملوں پر گفتگو

راولپنڈی :فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سعودی وزیر دفاع شہزادہ خالد...

پڑوسی ممالک کے خلاف کوئی حملہ یا میزائل حملے نہیں کیے جائیں گے،ایرانی صدر

تہران : ایران کے صدر مسعود پزشکیان کا کہنا ہے کہ پڑوسی...