Home سیاست خاتون جج دھمکی کیس ،بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

خاتون جج دھمکی کیس ،بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

Share
Share

اسلام آباد :ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد نے خاتون جج کو دھمکی دینے کے کیس میں بانی پی ٹی آئی کی پروڈکشن کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔

بانی پی ٹی آئی کے خلاف خاتون جج دھمکی کیس پر سماعت سول جج مرید عباس نے کی۔بانی پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ریاست کی حراست میں ہیں انہیں پیش کیا جائے۔

جج مرید عباس نے استفسار کیا کہ آپ کی پہلی درخواست تھی انہیں سیکیورٹی خدشات ہیں پیش نہیں ہو سکتے۔جس پر وکیل خالد یوسف چوہدری نے کہا کہ وہ گرفتاری سے قبل تھی تب شدید خطرات تھے۔

جج مرید عباس نے کہا کہ پھر آپ کی پہلی درخواست پر فیصلہ کر کے بانی پی ٹی آئی کو سمن کر دیتے ہیں۔وکیل خالد یوسف نے کہا کہ اب انہیں پیش کرنا ریاست کی ذمے داری ہے وہ انہیں پیش کریں۔

Share
Related Articles

گلگت بلتستان کے انتخابی ماحول پر تشویش، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا چیف جسٹس کو خط

پشاور: آزاد اور شفاف انتخابات کے انعقاد کی درخواست وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا...

گلگت بلتستان انتخابات 2026: پولنگ ایجنٹس کی تقرری کیلئے امیدواروں کو نوٹسز جاری

Gilgit-Baltistan میں ہونے والے انتخابات 2026 کی تیاریاں تیز ہو گئیں، جبکہ...

پنجاب میں چیلنجز پر قابو پا کر ترقی کی جانب گامزن ہیں، مریم نواز

Maryam Nawaz نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت جامع اقدامات کے ذریعے...