Home نیوز پاکستان ایف آئی اے نے بشریٰ بی بی کے سابق شوہر کو روک لیا، اینٹی کرپشن کے حوالے

ایف آئی اے نے بشریٰ بی بی کے سابق شوہر کو روک لیا، اینٹی کرپشن کے حوالے

Share
Share

لاہور: وفاقی تحقیقاتی ایجنسی (ایف آئی اے) نے بشریٰ بی بی کے سابق شوہر خاور مانیکا کو بیرون ملک جانے سے روک دیا۔

ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی کے سابق شوہر علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے دبئی جا رہے تھے کہ ایف آئی اے نے خاور مانیکا کو روک لیا اور اینٹی کرپشن کے حوالے کر دیا۔

یادہے کہ خاور مانیکا کے خلاف اینٹی کرپشن میں مقدمہ درج ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ خاور مانیکا سرکاری ملازم ہیں اور باہر جانے کا این او سی بھی ان کے پاس موجود تھا تاہم سٹاپ لسٹ میں نام ہونے کی وجہ سے انہیں روک لیا گیا۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...