Home نیوز پاکستان ایف آئی اے نے صحافیوں کیخلاف مقدمات واپس لینے کی یقین دہانی کرادی

ایف آئی اے نے صحافیوں کیخلاف مقدمات واپس لینے کی یقین دہانی کرادی

Share
Share

اسلام آباد: ایف آئی اے نے صحافیوں کیخلاف مقدمات واپس لینے کی یقین دہانی کرادی۔چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہپاکستان میں میڈیا اور صحافیوں کے ساتھ کیا ہوا اس پر تو کتابیں لکھی جا سکتی ہیں۔

سپریم کورٹ میں صحافیوں کو ہراساں کرنے کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی۔

چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیے کہ ہم نے 2021 میں ازخود نوٹس لیا تھا، اس وقت صحافیوں کو ہراساں اور تشدد کا نشانہ بنایا گیا، اس وقت اگر فیصلہ ہو جاتا تو آج یہ دن نہ دیکھنا پڑتا، وہ معاملہ ایف آئی اے نوٹس ملنے سے زیادہ سنگین تھا، جو لوگ پیچھے ہٹ گئے ان کی بھی کمزوری ہے، الزام تو لگایا جاتا ہے مگر عدالت پیش ہو کر موقف نہیں دیا جاتا، پاکستان میں میڈیا اور صحافیوں کے ساتھ کیا ہوا اس پر تو کتابیں لکھی جا سکتی ہیں۔

صحافیوں کے وکیل نے کہا کہ پیکا کی ایک سیکشن 20 ہے جسے باربار غلط استعمال کیا جاتا ہے۔

سپریم کورٹ نے قرار دیا کہ ایف آئی اے نے عامر میر اور عمران شفقت کیخلاف مقدمات واپس لینے کی یقین دہانی کرائی ہے، ایف آئی اے حکام کے مطابق مقدمات واپس لینے کیلئے درخواستیں دائر کی جائیں گی۔

عدالت نے کیس کی مزید سماعت 27 مارچ تک ملتوی کردی۔

Share
Related Articles

شاہد آفریدی کا شاپور زدران کے انتقال پر اظہارِ افسوس، خراجِ عقیدت پیش

افغانستان کے سابق فاسٹ بولر 38 برس کی عمر میں انتقال کر...

پنجاب میں خواتین کے تحفظ کے لیے 24 گھنٹے ٹول فری ہیلپ لائن کا آغاز

ہراسگی، تشدد اور ہنگامی حالات میں فوری مدد کی سہولت لاہور: پنجاب...

مودی کے لیے تخلیق کیے گئے ایوارڈز شرمناک کہانی ہیں، خواجہ آصف

وزیر دفاع کی نریندر مودی کو دیے گئے اعزاز پر شدید تنقید...